آل سعود کا دنیا کی بدترین دہشتگردی میں ریکارڈ / پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے


آل سعود کا دنیا کی بدترین دہشتگردی میں ریکارڈ / پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے

سنی شیعہ جماعتیں یکجا ہو کر آل سعود کیخلاف 'انہدام جنت البقیع' پر احتجاج کریں گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملک بھر میں شیعہ سنی جماعتیں آج 8 شوال کو ’’یوم مذمت انہدام جنت البقیع‘‘ منائیں گی۔ آئی ایس او،مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، انٹرنیشنل شیعہ فرنٹ لاہور، مختار فورس، شیعہ شہریان لاہور، شیعہ پولیٹیکل پارٹی،مرکزی تنظیم عزا سمیت سنی اتحاد کونسل، جماعت اہلسنت پاکستان اور نظام مصطفے پارٹی کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ پیر 8 شوال کو حجاز مقدس میں جنت البقیع اور جنت المعلی میں امہات المومنینُ، صحابہ کرام رض اور اہلبیت اطہارعلیہم السلام کے مزارات مقدسہ کو مسمار کرنے کے سانحہ کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور سعودی حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ جنت البقیع اور جنت المعلی میں مزارات مقدسہ کو ازسر نوء تعمیر کیا جائے کیونکہ ان مزارات مقدسہ کے انہدام سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور کروڑوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم  شدید اضطراب اور تشویش میں مبتلا ہیں۔

جبکہ کراچی میں آئی ایس او کراچی ڈویژن، مرکزی تنظیم عزا اور جعفریہ الائینس کی جانب سے  بعد نماز مغربین بھوجانی سے ماتمی جلوس برآمد ہو گا جو نمائش سے ہوتا ہوا امام بارگاہ علی رضا ع پر اختتام پزیر ہو گا ماتمی جلوس میں خطاب علامہ صادق رضا تقوی،علامہ عباس کمیلی،جناب فیصل عزیزی،علامہ باقر زیدی اور جناب علامہ قاضی احمد نورانی کریں گے۔  

واضح رہے کہ آل سعود کیجانب سے مزارات مقدسہ کا انہدام مجرمانہ عمل ہے جس پر اسلامیان عالم سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مزارات کو فوری تعمیر کیا جائے یاد رہے کہ 1925ء 8شوال 1345ھ عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود نے حجاز مقدس میں اہلبیت علیہم السلام ازواج رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور صحابہ کرام رض کے تمام تر مزارات اور روضوں کو توپ سے اوڑا دیا تھا جس پر آج بھی امت مسلمہ اشکبار ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری