آل خلیفہ حکومت کی جانب سے ایک اور شیعہ عالم گرفتار

خبر کا کوڈ: 1453006 خدمت: اسلامی بیداری
ہانی البنا

آل خلیفہ حکومت نے اہل تشیع عوام کیخلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے پر ایک اور ممتاز عالم دین شیخ ہانی البنا کو پابند سلاسل کیا ہے۔

  خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آل خلیفہ کی فورسز نے بحرین کے علما کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے ایک اور ممتاز عالم دین شیخ ہانی البنا کو گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ بحرینی سیکورٹی فورسز نے شیخ ہانی البنا کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے بیٹے طاہرالبنا سے ملاقات کرنے کے لئے گئے تھے۔

قبل ازیں آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو منسوخ کرتے ہوئی جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں ایک سال قید کی سزا سنائی تھی اور انہیں دو لاکھ پینسٹھ ہزار امریکی ڈالر جرمانہ کیا تھا۔

بحرینی حکومت 2011 سے اس ملک کے عوام کی اپنے جمہوری حقوق اور سماجی انصاف کے لئے پرامن تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے جس میں ابھی تک اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری