نریندر مودی؛ اسرائیل کا دورہ کرنے والا پہلا بھارتی وزیر اعظم


نریندر مودی؛ اسرائیل کا دورہ کرنے والا پہلا بھارتی وزیر اعظم

بھارتی وزیر اعظم نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 25ویں سالگرہ منانے کیلئے اسرائیل کے تین روزہ دورے پر جا رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نئی دہلی اور تل ابیب کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 25ویں سالگرہ پر آج (منگل کو) اسرائیل کے دورے پر جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مودی اسرائیل کا دورہ کرنے والے بھارت کے پہلے وزیر اعظم ہیں جبکہ اسرائیل اس تین روزہ دورے کو تاریخی دورہ قرار دے رہا ہے۔

یروشلم ٹائم نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا تل ابیب ہوائی اڈے پر استقبال امریکی صدر کی طرح کیا جائیگا۔

تل ابیب ہوائی اڈے پر بھارتی وزیراعظم کا استقبال صہیونی وزیر اعظم بنیامن نتین یاہو اور ان کی کابینہ وزراء سمیت ملک کی پچاس سے زیادہ اہم شخصیات کریں گے۔

صہیونی اخبار کے مطابق اگرچہ بھارتی وزیر اعظم نے تاکید کی ہے کہ دفاعی معاہدے اس دورے کا کلیدی پہلو نہیں ہے لیکن اس دورے میں کئی دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔

دھیان رہے کہ غاصب صہیونی حکومت بھارت کو میزائل اور ڈرون طیارے سمیت وسیع پیمانے پر دفاعی ساز وسامان فراہم کرنے والا اہم ملک ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری