ایران اور حزب اللہ کی مدد نہ ہوتی تو آج یہاں تک نہ پہنچتے، حشد الشعبی


ایران اور حزب اللہ کی مدد نہ ہوتی تو آج یہاں تک نہ پہنچتے، حشد الشعبی

حشد الشعبی کے نائب صدر نے دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف ایران اور حزب اللہ کی مدد کی تعریف کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حشد الشعبی کے نائب صدر ابو مھدی مھندس نے اسلامی ٹی وی اور ریڈیو یونین کے نویں اجلاس کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے داعش کے خلاف عراقی فورسز کی فتح پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم داعش کے خلاف عراق کی مدد کئے جانے پر سید حسن نصر اللہ اور سید علی خامنہ ای کے نہایت شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی عراق کے کئی شہروں میں داعشی دہشتگرد موجود ہیں۔ ہم بغداد اور دمشق شاہراہ کو آزاد کرانے میں کامیاب رہے اور اب اس شاہراہ کو پر امن بھی بنا لیں گے۔ ہم لبنان اور شام سے اپنے تعلقات کو برقرار رکھیں گے۔

ابو مہدی کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ امریکہ شام عراق بارڈر پر اپنے کسی مخصوص علاقے کا قیام کرے ہم امریکہ کہ ایسے کسی بھی منصوبے کی شدت سے مخالفت کریں گے۔

انہوں نے داعش کے زیر قبضہ عراقی علاقوں میں امریکی طیاروں کی آمد و رفت کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ عراق سے داعش کا صفایا ہو۔

ابو مہندس نے کہا کہ عراق کے ایک وسیع حصے کو آزاد کرانا حشد الشعبی کی ذمہ داری تھی اور ہم نے تقریبا عراق کے 25 ہزار مربع کلومیٹر حصے کو آزاد کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی فوج، دہشتگرد مخالف خصوصی دستوں اور رضاکار نیم فوجی دستوں کے درمیان بہترین ہماہنگی کے سبب ہم دہشتگردوں کے خلاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔  

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری