اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن یونین کا مختلف مسالک اور مذاہب کو قریب لانے میں ایک اہم کردار ہے


اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن یونین کا مختلف مسالک اور مذاہب کو قریب لانے میں ایک اہم کردار ہے

ڈائریکٹر سچ نیوز کا کہنا ہے کہ اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن یونین کا مختلف مسالک اور مذاہب کو قریب لانے میں ایک اہم کردار ہے جبکہ دشمن امت مسلمہ کیخلاف اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے اسی میڈیا کے ذریعے مصروف عمل میں ہے، جتنا یونین مضبوط ہوگا، اتناہی بہتر ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کو دئے گئے ڈائریکٹر سچ نیوز علامہ سید افتخار حسین نقوی کے انٹرویو کا متن من و عن پیش خدمت ہے۔

ایران اور پاکستان دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں، ثقافتی لحاظ سے اقتصادی لحاظ سے بہت گہرے مراسم رہے ہیں بالخصوص پاکستان کی عوام ایران سے بہت زیادہ محبت کرتی ہے، دشمن کی جانب سے پیدا کی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں اہم کردار ہے اور سچ ٹی اس میں اپنے مخصوص انداز سے کردار ادا کر رہا ہے۔

اپنے ایسے مسائل جن سے دو اسلامی برادری کے درمیان دوریاں پیدا ہو سکتی ہیں، ان کو بہتر کرنے کیلیے تجزیہ نگار اور کرنٹ افیئرز پروگرام میں ان مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے اور امریکہ کی پالیسیوں کو طشت از بام کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ دشمن ہمارے خلاف کس طرح سے کام انجام دے رہا ہے۔

جب سچ ٹی وی نے خواتین کو حجاب اسلامی کیساتھ اسکرین پر پیش کیا تو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور نیا تجربہ تھا، لیکن چونکہ یہ طے تھا کہ اسلامی اقدار اور مشرقی اقدار کا لحاظ رکھا جائے گا اس لیے ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس نظریے پر قائم رہے پھر لوگوں کی جانب سے اس کو پسند بھی کیا گیا اور یہ ہمارا امتیازی نشان بن گیا۔

ایلیٹ طبقہ کی جانب سے سراہا بھی گیا اور وزراء نے ایک افطار کے موقع پر کہا کہ آپ کا چینل فیملی چینل ہے جو خانوادے کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جا سکتا ہے اور سچ نے اپنی جگہ خود بنائی ہے اور اب اس کے 6 سال مکمل ہو رہے ہیں اور اس حجاب اسلامی کو اب دوسرے چینل میں بھی فالو کیا جا رہا ہے جبکہ امریکہ کے ایک شہر میں ہمارے سچ ٹی وی کی اینکر کو بہترین اسکرین ایوارڈ بھی ملا ہے۔

اگر دونوں ملکوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایرانی ڈراموں اور فلموں کو ڈب کر کے پاکستان میں دکھایا جائے تو دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب ہوں گے جس کے لیے سچ ٹی وی کوشاں ہے مستقبل میں اس عمل کو بروئےکار لائیں گے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری