یمنی فوج کا جیزان میں واقع المعزاب فوجی چھاونی پر حملہ

خبر کا کوڈ: 1454189 خدمت: اسلامی بیداری
پرتاب موشک ارتش یمن به پادگان نیروهای نظامی امارات

یمنی فوج نے سعودی عرب کے جیزان کے علاقے میں واقع المعزاب فوجی چھاونی پر زلزال-2 میزائل سے حملہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی فوج نے جازان میں سعودی عرب کی المعزاب فوجی چھاؤنی پر زلزال-2 میزائل داغا جس کے نتیجے میں چھاؤنی کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ اس حملے میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

یمنی فوج نے پیر کو بھی جیزان کے الراحہ علاقے میں، جہاں سعودی فوجی تعینات تھے، زلزال دو میزائل فائر کیا تھا جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

دوسری جانب سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ روز یمن کے صوبہ الحدیدہ میں کمران جزیرے میں پانی فلٹر کی تنصیبات اور حیس سے الخوخہ جانے والی شاہراہ پر بمباری کی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری