حجاج کو بھیجنا صرف حکومت کا فیصلہ نہیں ہے/ آل سعود کے فیصلوں کو آزمانا چاہتے ہیں


حجاج کو بھیجنا صرف حکومت کا فیصلہ نہیں ہے/ آل سعود کے فیصلوں کو آزمانا چاہتے ہیں

ایرانی حکومت کے ترجمان نے حجاج کرام کی حفاظت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بار آل سعود نے ہماری شرطوں کو قبول کیا ہے لیکن پھر بھی ہمیں محتاط رہنا ہوگا.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حکومتی ترجمان محمد باقر نوبخت نے حجاج کرام کی روانگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کے سعودیہ جانے کا مسئلہ صرف حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ ملک کی عوام جان لے کہ یہ مسئلہ صرف حکومت کا نہیں ہے بلکہ پورے نظام کا ہے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان نے حجاج کرام کی حفاظت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بار آل سعود نے ہماری شرطوں کو قبول کیا ہے لیکن پھر بھی ہمیں محتاط رہنا ہوگا اور ان کے اقدامات کا جائزہ لینا ہوگا کیونکہ حجاج کرام کا احترام اور ان کی سلامتی ہمارے لئے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ برس بھی حجاج کرام کی سعودیہ روانگی چاہتے تھے لیکن آل سعود نے ہمارے شرائط قبول نہیں کئے تھے جبکہ امسال انہوں نے ہمارے شرائط قبول کئے ہیں لیکن ہمیں محتاط رہتے ہوئے جائزہ لینا ہوگا کہ آل سعود ہماری شرائط پر عمل کرتے ہیں یا نہیں۔

حکومتی ترجمان نے تاکید کی کہ ہمارے لئے حاجیوں کی سلامتی اور ان کی عزت و وقار سب سے اہم ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری