"ایس-300" میزائل سسٹم کی تعیناتی / "باور-373" آئندہ سال ڈیفینس سسٹم کا حصہ بنے گا


"ایس-300" میزائل سسٹم کی تعیناتی / "باور-373" آئندہ سال ڈیفینس سسٹم کا حصہ بنے گا

الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ "ایس-300" میزائل سسٹم آپریشنل ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جارہا ہے جبکہ "باور-373" آئندہ سال ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم کا حصہ بن جائیگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر امیر فرزاد اسماعیلی نے فوج کے زیر اہتمام "سوچ اور قلم" کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی ایئر ڈیفنس سسٹم "باور-373" کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کا بھی یہی موضوع یعنی سوچ اور قلم ہے یعنی عوام ہم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ باور-373 ڈیفنس سسٹم میں کہاں تک پیشرفت ہوئی ہے یا ایس-300 میزائل سسٹم کا کیا بنا؟ یہ عوام کا حق ہے اور ہمارے ملک کے عوام کی دوراندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

فرزاد اسماعیلی نے مزید کہا کہ ایس-300 میزائل سسٹم ملک میں آپریشنل ہوچکا ہے اور اس سے استفادہ کیا جارہا ہے اور باور-373 میزائل سسٹم جس پر عوام کا ردعمل یہ ہے کہ ہم ایس-300 سے زیادہ طاقتور سسٹم بناسکتے ہیں، رواں سال کے آخر تک اس کا تجربہ کیا جائیگا اور آئندہ سال قومی ایئرڈیفنس سسٹم کا حصہ بن جائیگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری