پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما یہودی ہیں، مبشر لقمان کا انکشاف

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز یہودی خاندان کے چشم و چراغ ہیں اور انہیں پاکستانی سیاست میں یہودی لابی نے پلانٹ کیا ہے۔

مبشر لقمان

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سینئر صحافی اور اینکرپرسن مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم ترین رہنما دانیال عزیز یہودی النسل ہیں اور ان کا یہ چیلنج ہے کہ انہیں کوئی بھی جھٹلا نہیں سکتا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز یہودی خاندان کے چشم و چراغ ہیں اور انہیں پاکستانی سیاست میں یہودی لابی نے پلانٹ کیا ہے۔

 یہودی لابی کی جانب سے دانیال عزیز کو پہلے مشرف اور پھر چوہدری شجاعت کے ساتھ جبکہ اب انہیں میاں نواز شریف کے ساتھ پلانٹ کیا گیا ہے۔

مبشر لقمان نے کہا کہ دانیال عزیز کو پاکستان کی سیاست میں کیسے اور کس نے پلانٹ کیا اس کا جواب آئندہ چند روز میں تفصیلی طور پر دیں گے۔

مبشر لقمان نے بتایا کہ یہودیوں میں نسل باپ کی بجائے ماں کی طرف سے چلتی ہے اور دانیال عزیز کی ماں کیتھرین رائٹ اسرائیلی یہودیوں کی امریکی نسل ہے اور ان کا پورا خاندان یہودی ہے۔

مبشر لقمان نے چیلنج کیا کہ ان کے اس دعوے کو کوئی بھی جھٹلا نہیں سکتا اور وہ دانیال عزیز کو چیلنج کرتے ہیں کہ اگر ان کی بات غلط ہے تو ان کے خلاف بخوشی عدالت جاسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری