ایرانی کشتیوں پر غلط نگاہ ڈالنے کی کسی میں ہمت نہیں


ایرانی کشتیوں پر غلط نگاہ ڈالنے کی کسی میں ہمت نہیں

سپاہ کی بحری فوج کے کمانڈر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کسی کی ہمت نہیں کہ ایرانی جہازوں کو غلط نظروں سے دیکھ سکے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ہمارے 97 کشتیاں مسلسل 24 گھنٹے موجود رہتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ کی بحری فوج کے کمانڈر ایڈمیرل علی فدوی نے عالمی یوم بحریہ کے موقع پر اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ سمندری فوائد سے ہم سب منفعت حاصل کرتے ہیں، کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی اور 8 سالہ مسلط کردہ جنگ کے شہداء کی خون کی برکت سے آج ایرانی بحریہ اپنے سب سے سنہرے دور سے گزر رہی ہے اور بنا کسی مشکل کے حفاظت اور سلامتی کیساتھ آمد و رفت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی میں یہ ہمت نہیں کہ وہ ایرانی جہازوں کی طرف غلط نظروں سے دیکھ سکے۔ ایرانی جہازوں کے خلاف ذرا سی حرکت ہمارے دشمن کے لئے بہت بڑا خطرہ ثابت ہوگی۔ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ہمارے 97 کشتیاں مسلسل 24 گھنٹے موجود رہتے ہیں۔

اس کے علاوہ دریائے عمان میں بھی ہمارے جانباز ساتھی موجود ہیں جو مکمل اطمینان کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری