اردوغان نے ایک بار پھر جرمنی پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام لگادیا


اردوغان نے ایک بار پھر جرمنی پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام لگادیا

ترک صدر نے اپنے حامیوں سے خطاب پر جرمنی کی طرف سے عائد پابندیوں پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ جب تک جرمنی گولن موومینٹ کے ارکان کو ہمارے حوالے نہیں کرتا ہم اس کو دہشتگردوں کا حامی ملک کہتے رہیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جی 20 اجلاس کے موقع پر ایک خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے جرمنی کے خلاف سخت لہجہ اختیار کیا۔

انہوں نے جرمنی میں اپنے حامیوں کے درمیان تقریر پر برلن کی جانب سے عائد پابندی کیخلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی خودکشی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس ملک کو جلد ہی اس غلطی کی تصحیح کرنی چاہئے۔

انہوں نے ایک بار پھر جرمنی کو دہشتگردوں کا حامی ملک قرار دیتے ہوئے مجرم اور جنایت کار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ انقرہ نے انجیلا مرکل سے سوال پوچھا ہے کہ برلن گولن کے حامیوں کو ہمارے سپرد کیوں نہیں کر رہا ؟ جب تک جرمنی ان افراد کو ہمارے حوالے نہیں کرتا ہم اس ملک کو دہشتگردوں کا حامی ملک سمجھتے رہیں گے۔

اردوغان نے نیٹو میں اپنی اور جرمنی کی رکنیت اور ساتھ ہی اس ملک میں رہنے والے 3 ملین ترکوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ انقرہ اور برلن کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے لہذا ہمارا رابطہ محفوظ اور قائم رہنا چاہئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری