فرانسیسی وزیر خارجہ ایران کا دورہ کریگا


فرانسیسی وزیر خارجہ ایران کا دورہ کریگا

فرانس کے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس ملک کا وزیر خارجہ آئندہ مہینوں میں ایران کا دورہ کریگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ جان ایو لودریان نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کو باہمی سیاسی گفتگو کیلئے پیرس دورے کی دعوت دی اور 3 جولائی کو فرانسیسی وزارت خارجہ کے سیکرٹری نے تہران کا دورہ کیا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ محمد جواد ظریف کے پیرس دورے کے تسلسل میں اب فرانسیسی وزیر خارجہ آئندہ مہینوں میں تہران کا دورہ کریگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری