پاناماسٹی؛ پاکستانی باکسرمحمد وسیم نے انٹرنیشنل چیلنج فائٹ جیت لی

خبر کا کوڈ: 1457325 خدمت: پاکستان
باکسر محمد وسیم

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پاناما کے ایلیسر والڈیز کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرتے ہوئے 8 راؤنڈز پر مشتمل فائٹ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی باکسر نے پاناما کے باکسر ایلیسروالڈیز کو دوسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔

محمد وسیم نے باکسنگ رنگ میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کی۔

فائٹ ورلڈباکسنگ کونسل کےتحت رینکنگ فائٹ 8 راؤنڈ پرمشتمل تھی، اس کامیابی کے ساتھ ہی محمد وسیم سلور فلائی ویٹ کیٹیگری کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئے۔

پاناما کے دار الحکومت پاناما سٹی میں فائٹ کے دوران محمد وسیم ابتداء سے ہی میزبان حریف کھلاڑی ایلیسر والڈیز پر حاوی نظر آئے اور انہیں مکمل طور پر آؤٹ کلاس کردیا۔

پاکستانی باکسر اور پاناما کے باکسر ایلیسر والڈیز کے درمیان فائٹ 8 راؤنڈز پر مشتمل تھی مگر محمد وسیم نے اپنے حریف کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ہرا دیا۔

انہوں نے پاکستانی شائقین کی دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھاکہ خواہش ہے کہ فتوحات کا سلسلہ جاری رکھوں اور ملک و قوم کا نام روشن کروں۔

یاد رہے کہ گولڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کے لیے دسمبر میں محمد وسیم کا مقابلہ جاپان کے ڈیاگو اومیگا سے متوقع ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری