پاکستان: آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں / بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے


پاکستان: آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں / بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آیت اللہ امام خامنہ ای کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے، عالمی برادری کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے طالبان اور دہشتگردی کے دیگر نیٹ ورکس کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ بچے کھچے طالبان افغانستان فرار ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک افغانستان سے آپریٹ کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہے، گروپ کے کئی رہنما افغانستان میں ہی مارے گئے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ سرجیل سٹرائیک کے غلط دعووں سے بھارت کا غیرسنجیدہ ہونا عیاں ہے، ایسے دعوے خطہ میں امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔

ترجمان نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے، عالمی برادری کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کرے۔

ترجمان کا کہنا تھا بھارت کو ٹیکنالوجی کی فراہمی پر خدشات ہیں، پاکستان اپنے خدشات سے عالمی برادری کو آگاہ کرتا رہے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری