بحرین میں شیعہ علماء کی گرفتاریاں جاری، ایک اور عالم دین پابند سلاسل


بحرین میں شیعہ علماء کی گرفتاریاں جاری، ایک اور عالم دین پابند سلاسل

بحرین میں علماء، سیاسی و انسانی حقوق، سماجی کارکنوں اور عوام کے خلاف ظالم حکمرانوں کا کریک ڈاون جاری ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے سیکورٹی فورسز نے ایک اور ممتاز عالم دین "شیخ خادم درویش" کو حراست میں لے لیا ہے ۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرین میں علماء، سیاسی و انسانی حقوق، سماجی کارکنوں اور عوام کے خلاف ظالم حکمرانوں کا کریک ڈاون جاری ہے ، بحرینی پراسیکویشن حکام نے ایک اور ممتاز عالم دین شیخ خادم درویش کو حراست میں لے لیا ہے۔

بحرینی پراسیکویٹر جنرل کی ہدایت پر ان کا 15 اضافی دنوں تک حراستی ریمانڈ دیا گیا ہے۔ اللولو ٹی وی کے مطابق بحرینی سیکورٹی حکام نے منگل کو صبح پوچھ گچھ کے لئے شیخ خادم درویش کو طلب کیا تھا۔ ان سے تحقیقات کے بعد بغیر کوئی الزام عائد کئے پبلک پراسیکیوٹر کے حکم پر انہیںحراست میں لے لیا گیا ۔

یاد رہے کہ حالیہ ماہ میں ایک بڑی تعداد میں علماء کی گرفتاریوں میں شیخ خادم درویش کی گرفتاری ایک نیا اضافہ ہے جنہیں ناکردہ جرائم کی بنا پر پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

فروری2017میں بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی جاری کردہ ایک ایک رپورٹ (یو ایس سی آر ایف)میں کہا گیاہے کہ بحرین میں حکومت کی جانب سے شیعہ علما کو عدالتی ہتھکنڈوں کے زریعے ہراساں کرنے کی مہم زیادہ اضافہ ہوا ہے اور حکومت کی جانب سے غیر اطمینان بخش الزامات بے نقاب ہوئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری