سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ پاکستان پہنچ گئے

خبر کا کوڈ: 1458337 خدمت: پاکستان
راحیل شریف

سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف آل سعود کے خصوصی طیارے کے ذریعے کچھ سعودی شہریوں کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جمعہ (7 جولائی) کو وطن واپسی پر راحیل شریف کے ہمراہ چند سعودی شہری بھی موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق سابق آرمی چیف لاہور ایئرپورٹ کے پرانے ٹرمینل سے اپنی رہائش گاہ جبکہ سعودی شہری مقامی ہوٹل کو روانہ ہوئے۔

یاد رہے کہ جنرل راحیل شریف حکومتی کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد رواں سال 21 اپریل کو سعودی فوجی اتحاد کی کمان سنبھالنے کے لیے لاہور سے ریاض روانہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو بتایا تھا کہ 'جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کی رضامندی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد راحیل شریف کو سعودی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کا حصہ بننے کے لیے این او سی جاری کیا جا چکا ہے جبکہ اس حوالے سے خواجہ آصف کے اور دیگر حکومتی نمائندگان کے بیانات میں تضاد بھی رہا ہے جس کہ بعد یہ خبر سامنے آئی ہے کہ راحیل شریف وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری