بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افغان شہری سے 23 پاسپورٹس برآمد


بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افغان شہری سے 23 پاسپورٹس برآمد

اسلام آباد کے بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار افغان شہری کے قبضے سے 23 پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں جس کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عظیم اللہ نامی افغان باشندے کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ پرواز آر کیو-217 کے ذریعے کابل جانے کے لیے بورڈنگ کرنے والے تھے۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ایک افغان شہری کو حراست میں لیا گیا اور اس کے پاس 23 پاسپورٹ موجود تھے، مشتبہ شخص کو ایک خفیہ ایجنسی کی جانب سے نشاندہی کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے پاسپورٹوں میں سے 22 پاسپورٹ افغان حکومتی عہدیداروں سے متعلق تھے اور ایک عام افغانی شہری کے نام تھا۔

زیرحراست شخص کے پاس موجود تمام پاسپورٹس میں جاپان کے ویزے لگے ہیں۔

گرفتار شخص کو مزید تفتیش کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کےحوالے کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 3 افغان خواتین کو بھی ایف آئی اے نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ برطانیہ جا رہیں تھیں جبکہ ان ک پاس سے بھی کئی پاسپورٹس برآمد ہوئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری