غاصب اسرائیل بھارت میں میزائل بنائے گا


غاصب اسرائیل بھارت میں میزائل بنائے گا

موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم اور اس کے صیہونی ہم منصب نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کی رو سے غاصب اسرائیل بھارت میں میزائل بنانے کی صنعت کا آغاز کریگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت اور غاصب اسرائیل کے وزرائے اعظم کے درمیان کئی اہم دستاویزات پر دستخط کئے جانے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ تل ابیب نئی دہلی کی شراکت سے بھارت میں میزائل بنانے کا خواہاں ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ غاصب اسرائیل بھارت میں مشترکہ میزائل کا کارخانہ نصب کرے گا۔

نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق اسرائیل کی فضائی صنعت اور ہندوستان کی ایک کمپنی جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، دونوں مل کر بھارت میں ایک تنصیب قائم کریں گے جہاں دونوں ممالک مل کر میزائل ٹیکنالوجی پر کام کریں گے۔ 

کہا جا رہا ہے کہ یہ معاہدہ تقریبا ایک ارب ڈالر کا ہے۔ اسرائیل کی فوجی کمپنی رافیل اور بھارت کے درمیان بھی تقریبا دو ارب ڈالر کا ایک اور معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دونوں ممالک فوجی ساز و سامان بنانے کی صنعت کا آغاز کریں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری