پیمرا کی غیر منصفانہ کارروائی، بول چینل کو نوٹس، وصال ٹی وی کی آزادانہ تفرقہ بازی جاری + سند


پیمرا کی غیر منصفانہ کارروائی، بول چینل کو نوٹس، وصال ٹی وی کی آزادانہ تفرقہ بازی جاری + سند

پمیرا کی ایک مخصوص فرقے کیساتھ متعصبانہ رویے کے تحت سعودی، بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج پر بول ٹی وی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ وصال ٹی وی جو مسلسل شیعہ سنی تفرقہ پھیلانے کیلئے سرگرم عمل ہے، کیخلاف شکایات کے باوجود ریاستی اداروں کی خاموشی عوام کیلئے ایک بہت بڑا سوال ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاقی حکومت کے زیر اثر ادارہ پیمرا نے بول ٹی و ی کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان اور پیمرا کے خلاف نفرت انگیز مہم پر بول نیوز کو اظہار وجوہ دینا ہوگا، اور سات روز میں جواب بھی طلب کیا گیا ہے۔

پیمرا پاکستان وفاق کے زیر اثر میڈیا مانیٹرنگ کا ادارہ ہے جس کی حالت یہ ہے کہ وصال ٹی وی جو عرصہ دراز سے شیعہ سنی کے درمیان تفرقہ پھیلانے میں کوئی کوتاہی نہیں کرتا، سے بالکل غافل نظر آرہا ہے۔

چیئر مین پیمرا ابصار عالم صاحب کو ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والا سعودی چینل وصال نہیں نظر آرہا جس کی نفرت انگیز نشریات پر کئی عرصہ سے شکایات درج کروائی جارہی ہیں۔

انہوں نے آج تک ایسا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا کہ وہ کیبل آپریٹر کو پابند کریں کہ یہ چینل کہیں نہیں دیکھایا جائے گا، یا پی ٹی اے سے درخواست کی ہو کہ اس کی برقی نشریات پر پاکستان میں پابندی لگائی جائے، ایسا نا ہونا نواز حکومت کی سعودی عرب نوازی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وصال ٹی وی ایک ایسا ادارہ ہے جو مولوی عبدالعزیر جیسے دہشتگرد کا نام بھی عزت سے لیتا ہے اور انہیں مولانا یا دیگر القابات سے نوازتا ہے۔

پیمرا کی ایک مخصوص فرقے کیساتھ متعصبانہ رویہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔

وصال ٹی وی پر شیعہ علماء کی عزت کا خیال نہیں رکھا جاتا اور کھل کر گالیاں دی جاتی ہیں اور انہیں بدتہذیبی سے پکارا گیا جس پر پوری شیعہ قوم پیمرا اور اس کے چیئرمین ابصار عالم کی یکطرفہ اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگے کا مطالبہ کرتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری