بھارتی فوج کی ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی، بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید

خبر کا کوڈ: 1459404 خدمت: اسلامی بیداری
بھارتی فوجی

بھارتی فوج نے چڑی کوٹ سیکٹر کے علاقے عباسپور میں لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کرکے 5 شہریوں کو شہید اور 10 کو زخمی کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایل او سی پر چڑی کوٹ سیکٹر کے علاقے عباسپور میں بھارتی فائرنگ سے 5 شہری شہید اور 10 زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ہفتے کو بھارتی فورسز نے چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت 2 شہری شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ بھارتی فوج نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم پاک فوج نے بھی بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔

بعد ازاں پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنانا شرمناک عمل اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    تازہ ترین خبریں