دمشق: جولان میں انتخابات کے حوالے سے صیہونی منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی


دمشق: جولان میں انتخابات کے حوالے سے صیہونی منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی

شامی وزارت خارجہ نے جولان میں انتخابات کرانے سے متعلق غاصب صیہونی منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام دو الگ الگ خطوط لکھ کر جولان میں انتخابات کرانے سے متعلق صیہونی منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں کا فیصلہ اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور حالت جنگ میں عام شہریوں کی حفاظت کرنے والی عالمی تنظیموں کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

دمشق نے کہا ہے کہ صیہونیوں کا یہ اقدام دہشتگردی اور دہشتگردوں کی مالی امداد کے مترادف ہے۔ غاصب صیہونی شام میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں مصروف جبھۃ النصرۃ کی علی الاعلان حمایت کرتا ہے۔  یہ پہلا موقع ہے جب جولان پر قبضہ کرنے کے بعد اسرائیل نے ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے جولان کے باشندوں نے اسرائیل کے ایسے کسی بھی فیصلے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

یاد رہے کہ شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ جولان شام کا ایک صوبہ ہے جس پر غاصب صِہونی قابض ہیں۔  آزادی کے علاوہ جولان کا کوئی راہ حل نہیں ہے۔ جولان کی عوام بھی غاصب صیہہونیوں سے ملحق ہونے کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری