نمائشی فٹبال میچ ؛

کراچی؛ رونالڈینو سیون نے گگز سیون کو شکست دیدی/ ٹیم اگلے میچ کے لیے لاہور روانہ

خبر کا کوڈ: 1459492 خدمت: پاکستان
نمائشی فٹبال

کراچی میں کھیلے جانے والے نمائشی فٹبال میچ میں رونالیڈینو سیون نے گگز سیون کو 1-2 سے شکست دے دی، جبکہ ٹیم ل اگلے میچ کھیلنے کیلئے آج لاہور اہور روانہ ہو گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کراچی میں عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں رونالیڈینو سیون اور گگز سیون کے درمیان نمائشی فٹبال میچ کھیلا گیا جس میں برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال رونالڈینو سمیت 7 انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے شرکت کی جب کہ میچ میں رونالیڈینو سیون نے گگز سیون کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ 7 فٹ بالرز صبح پاکستان پہنچے جہاں پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا جس کے بعد جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور پاکستان آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف سے ملاقات کے بعد کھلاڑی اسلام آباد سے کراچی پہنچے اور عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کھیلا جب کہ میچ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

آج انٹر نیشنل کھلاڑی  لاہور پہنچ رہے ہیں ،فٹبالرز کی لاہور آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، جبکہ میچ لاہور فورٹریس اسٹیڈیم  میں میچ کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔میچپاکستانی وقت کے مطابق  شام 5 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے برازیل کے رونالڈینو سمیت 7 انٹرنیشنل فٹبالرز کراچی کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی نمائشی میچوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے، کھلاڑیوں میں برازیل سے تعلق رکھنے والے گوئچورونالڈینو، رابرٹ پائرز، برطانیہ کے ریان گگز، ڈیوڈ جیمز، فرانس کے نیکولس انیلا، ہالینڈ کے جارج بوٹنگ اور پرتگال کے لوئس بوامورٹ شامل ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری