شکرپڑیاں سے تسنیم نیوز کی خصوصی رپورٹ + ویڈیو


شکرپڑیاں سے تسنیم نیوز کی خصوصی رپورٹ + ویڈیو

پاکستان مانومنٹ اسلام آباد میں شکرپڑیاں کی پہاڑیوں پر موجود ایک اہم قومی یادگار اور سیاحتی مقام ہے۔

اسلام آباد سے تسنیم کے نمائندے نوید نقوی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مانومنٹ اسلام آباد میں شکرپڑیاں کی پہاڑیوں پر موجود ایک اہم قومی یادگار اور سیاحتی مقام ہے۔ یادگار پاکستان کو ایک کھلتے پھول کی مانند دکھایا گیا ہے، اندرونی پتیوں کی دیواروں پر قلعہ لاہور، بادشاہی مسجد، خیبر پاس اور مینار پاکستان کی تصاویر کندہ کی گئی ہیں۔

پاکستان مانومنٹ کی بلندی سے اسلام آباد شہر کا خوبصورت نظارہ دلوں کو موہ لیتا ہے۔ پاکستان مانومنٹ کی چار بڑی پتیاں چار صوبوں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی عکاسی جبکہ نسبتاً ذرا چھوٹی تین پتیاں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور قبائلی علاقوں کی عکاس کرتی ہیں۔

پاکستان مانومنٹ صوبائی اکائیوں کی وحدت کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ، بہترین تفریح گاہ بھی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری