پاکستان کی عظیم ماں "فاطمہ جناح" کی 50ویں برسی آج منائی جا رہی ہے


پاکستان کی عظیم ماں "فاطمہ جناح" کی 50ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

مملکت خداداد پاکستان کی عظیم ماں "فاطمہ جناح" کی 50ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادر ملت فاطمہ جناح کی 50ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

مادر ملت کی پچاسویں  برسی کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنسز، سیمینارز، ریفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مادر ملت کی تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

یاد رہے کہ فاطمہ جناح 8 اور 9 جولائی 1967 کی درمیانی شب مختصر علالت کے بعد 73برس کی عمر میں قصر فاطمہ کلفٹن کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔

مملکت خداداد پاکستان کو آزادی کے لیے کئی مشکلات اور روکاوٹوں سامنا تھا مگر قائد اعظم محمد علی جناح رہ کی ہمشیرہ نے شادی تک نہ کی اور اپنے بھائی کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں اور مسلمانوں کو ایک آزاد ریاست دے گئیں، ان کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری