رونالڈینیو سیون نے گگز سیون ٹیم کو دوسرے میچ میں شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی


رونالڈینیو سیون نے گگز سیون ٹیم کو دوسرے میچ میں شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی

لیژر لیگ کے دوسرے اور آخری نمائشی میچ میں رونالڈینو سیون نے گگز سیون کو 2 کے مقابلے میں صفر سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈینیو، ریان گگز، نکولس اینلکا، ڈیوڈ جیمز سمیت دیگر کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بچوں اور خواتین سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

میچ کے پہلے کوارٹر میں رونالڈینو نے گول کرنے کا ایک آسان موقع گنوا دیا جب ڈیوڈ جیمز نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی شوٹ روک لی۔

دوسرے کوارٹر میں لوئس بوا مورٹے کے پاس کی بدولت ریاض نے بہترین گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی سبقت دلوادی۔

رونالڈینو نے گول کرنے کی ایک بہترین کوشش کی تاہم ان کی کک گول پوسٹ سے چند انچ کے فاصلے پر رہی البتہ تیسرے کوارٹر میں رونالڈینیو کے پاس کی بدولت حسن بشیر نے ایک گول اور کرکے اپنی ٹیم کی برتری دگنی کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور رونالڈینو سیون یہ میچ 2-0 سے جیت گئی۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کیے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری