جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں کو قصوروار قرار دے دیا، میڈیا رپورٹس


جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں کو قصوروار قرار دے دیا، میڈیا رپورٹس

اردو پوائنٹ کیجانب سے کہا گیا ہے کہ پاناماکیس کی تحقیقات کیلئے بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں کو قصوروار قرار دیا ہے جبکہ خود وزیراعظم کسی بھی غلط کام میں ملوث نہیں پائے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاناماکیس کی تحقیقات کیلئے بننے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں کو قصوروار قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاناما کیس پر بنی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں کو قصوروار پایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جےآئی ٹی نے وزیراعظم کو کسی بھی غلط کام کا ذمے دار قرار نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے منی ٹریل کی عدم فراہمی کو حسن اور حسین نواز سے جوڑ دیا، شریف خاندان نے دبئی، قطر، جدہ، لندن منی ٹریل کے ثبوت فراہم نہیں کیے۔

جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ ثابت ہو چکا کہ نوازشریف سیاست میں آنے سے پہلے بھی کاروبار چلا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف کے اثاثے براہ راست ان کے پوتوں کو منتقل کردیے گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری