پاکستان کے سرحدی علاقے چمن میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، سینیئر پولیس افسر سمیت 3شہید


پاکستان کے سرحدی علاقے چمن میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، سینیئر پولیس افسر سمیت 3شہید

ذرائع کا کہنا ہے کہ چمن کے بوگرہ چوک پر پولیس کی گاڑی کے دھماکے اور فائرنگ سے ڈی پی او ساجد خان مہمند سمیت تین افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے سرحدی علاقے چمن میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے بعد فائرنگ کی آوزیں بھی سنی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ڈی پی او ساجد خان مہمند کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا ہے جبکہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری