شام میں ایرانی افواج کی تعیناتی کو روکنا ہوگا، نتین یاہو کا فارسی زبان میں ٹوئیٹ


شام میں ایرانی افواج کی تعیناتی کو روکنا ہوگا، نتین یاہو کا فارسی زبان میں ٹوئیٹ

صیہونی وزیر اعظم نتین یاہو نے فارسی زبان میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ غاصب صیہونی شام میں ایرانی فوجیوں کی تعیناتی کا راستہ روکے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق غاصب صیہونی وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو نے فارسی زبان میں ٹوئیٹ کیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل شام میں ایک حقیقی امن زون کے قیام کا استقبال کرے گا لیکن اس زون کی آڑ میں شام میں ایران یا اس کی آلہ کار فوج کو تعینات نہ کیا جائے خصوصا جنوبی شام میں تو بالکل بھی نہیں۔

نتین یاہو کے بقول امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی پریشانیوں کو سمجھ رہے ہیں اور اس کے مطالبات کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگا۔

صہیونی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سرحد پار اقدامات کو مد نظر رکھیں گے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے اور شام کے راستے حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شام میں ایرانی فوج یا حزب اللہ کی تعیناتی کی ہرگز اجازت دیں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری