امریکہ کی ہر سازش کو "سپاہ" کا سامنا کرناپڑا ہے


امریکہ کی ہر سازش کو "سپاہ" کا سامنا کرناپڑا ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ثقافتی معاون نے کہا ہے کہ امریکہ نے سپاہ کو پابند کرنے کے لئے تمام حربے آزما لئے ہیں جو بھی سپاہ پر حملہ کرے سمجھو وہ امریکی ایجنٹ ہے اور بلا شک و شبہ امریکی آلہ کار ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے ملک اور بیرون ملک ہونے والے سپاہ کیخلاف لفظی حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ہر حیلے اور بہانے سے ایرانی قوم کو شکست سے دوچار کرنے کے حربے آزماتا رہا لیکن سپاہ ہمیشہ اس کے مقابل سینہ سپر رہی اور اس کی ہر سازش کو ناکام بناتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ تمام حربے آزما چکا ہے خواہ وہ دفاع مقدس کے دوران فوجی حملہ ہو، ہماری سرحدوں پر دہشت گردوں کو بھیجنا ہو، صدام کو میزائل حملے کی ترغیب ہو یا ہماری سمندری حدود پر تکفیری دہشت گردوں کو حملہ کرنے میں امداد فراہم کرنا ہو، سپاہ نے ان سب مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس محاذ پر بھی امریکہ نے سازشیں کیں اسے سپاہ کے مقابلے میں منہ کی کھانی پڑی یہاں تک کہ ایرانی معیشت کو مفلوج کرنے کی امریکی سازش کو بھی سپاہ نے ناکام بنا دیا اور ثقافتی اور تہذیبی محاذ پر بھی سپاہ امریکی ایجنڈے کو ناکام بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ کی مزاحمت اور منہ توڑ جواب نے امریکہ کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

سردار نقدی نے کہا کہ جو بھی سپاہ کے خلاف محاذ آرائی کرے سمجھو کہ وہ امریکی ایجنٹ ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری