ماسکو: شام میں "امن زون" قرار دینے والے علاقوں میں امن برقرار


ماسکو: شام میں "امن زون" قرار دینے والے علاقوں میں امن برقرار

روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں "امن زون" قرار دینے والے علاقوں میں امن و سکون کی فضا برقرار ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے "امن زون" میں اطمینان و سکون کی فضا قائم ہے اور اس ملک میں برسرپیکار تمام تنظیمیں اس بات پر متفق ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ قیام امن اور صلح کی ناظر کمیٹی نے لاذقیہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے دو واقعات کی تحقیقات کی ہے وہیں اس ٹیم کے رکن ترکی نے بھی درعا، حماہ، دمشق اور لاذقیہ میں 7  جگہوں کی نشاندہی کی ہے جہاں جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ 

روس نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی دہشت گرد تنظیم داعش اور النصرہ فرنٹ کی طرف سے اس وقت ہوئی جب ان دہشت گرد تنظیموں نے بلا کسی ہدف کے گولہ باری کی۔

یاد رہے کہ شام میں قیام امن سے متلعق آستانہ مذاکرات میں روس، ایران اور ترکی کی نگرانی میں آئندہ 6 ماہ کے دوران شام میں 4 امن زون کے قیام کا معاہدہ ہوا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری