کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 ایف سی اہلکار شہید


کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 ایف سی اہلکار شہید

وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی میں ہونے والے باردوی سرنگ کے دھماکے میں 2 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا لوئر کرم کے علاقے لکہ تیگہ میں ہوا، جس کی زد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی۔

واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے قبول کرلی گئی۔

کرم ایجنسی وفاق کے زیر انتظام ایجنسیوں میں سے ایک ہے، شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب اور خیبرایجنسی میں آپریشن خیبر (ون اور ٹو) کے بعد عسکریت پسند ردعمل کے طور پر دوسرے علاقوں میں حملوں کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل رواں برس یکم مئی کو بھی کرم ایجنسی میں ایک مسافر بس بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 بچوں اور 5 خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ مردم شماری ٹیم کے 2 ارکان سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری