قطر اپنا محاصرہ کرنے والے عرب ممالک سے ہرجانہ وصولے گا ؟


قطر اپنا محاصرہ کرنے والے عرب ممالک سے ہرجانہ وصولے گا ؟

قطر کا ارادہ ہے کہ وہ ایک ٹیم تشکیل دے اور اپنا محاصرہ کرنے والے عرب ممالک سے اربوں ڈالر ہرجانہ وصول کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دینے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ اپنا محاصرہ کرنے والے عرب ممالک سے ہرجانے کی رقم وصول کرسکے۔

اس رپورٹ کے مطابق قطر آل سعود اور اپنا محاصرہ کرنے والے دیگر عرب ممالک سے اربوں ڈالر کی رقم ہرجانے کی صورت میں وصول کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

قطر کے اٹارنی جنرل علی بن فتیاس الماری نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی قطر ایئرویز جیسی کمپنیوں اور عرب ممالک سے نکالے جانے والے قطری طالب علموں کے کیس پر نگاہ رکھے ہوئی ہے اور ہرجانے کی رقم کا دعوی کرنے کے امکانات تلاش رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی تمام دعووں کو جمع کرے گی خواہ یہ دعوے عوام کی جانب سے ہوں یا قطری حکومت کی جانب سے ہوں۔ دعوی کرنے والے افراد کوئی بھی ہو ہم ان تمام دعووں کی جانچ پڑتال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مدعی قطر کی عدالتوں یا لندن اور پیریس کی عدالتوں میں اپنے مقدمات پیش کر سکیں گے۔

قطر نے اعلان کیا ہے کہ عرب ممالک کی طرف سے عائد پابندیوں کے سبب ہمارے شہریوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

قطر انسانی حقوق کمیشن نے بھی اعلان کیا تھا کہ ان پابندیوں کے سبب سعودی عرب، بحرین، اور متحدہ عرب امارات میں زیر تعلیم 140 طالب علموں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان کے حقوق پائمال ہوئے ہیں۔

دوحہ کو عالمی شناخت عطا کرنے والی قطر ایئرویز بھی ان پابندیوں کے سبب اپنی اہمیت کھونے کے قریب ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں مذکورہ ممالک نے قطر سے اپنے روابط منقطع کر لئے تھے جس کی بحالی کے لئے ان ممالک نے قطر کو نامناسب شرائط  پیش کئے تھے جن میں ایران سے رابطہ محدود کرنا اور الجزیرہ چینل کو بند کرنا بھی شامل تھا جنہیں قطر نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری