یمنیوں کی سعودی سرزمین پر کارروائی + ویڈیو

خبر کا کوڈ: 1461293 خدمت: اسلامی بیداری
الجمایم

یمن جنگ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے میڈیا سیل نے یمنی نوجوانوں کی سعودی بیس کیمپ "الجمایم" کے اندر کارروائی کی ویڈیو جاری کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی عرب کے علاقے جیزان میں منفرد کارروائی کے بعد الجمایم بیس کیمپ کو بھی نابود کردیا گیا ہے۔

یمن جنگ سے متعلق اطلاعات فراہم کرنے والے میڈیا سیل نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز الجمایم بیس کیمپ کے اندر کارروائی کرتے ہیں اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس کیمپ میں کوئی سعودی فوجی موجود نہیں ہے۔

اس ویڈیو میں ایک سعودی فوجی گاڑی دکھائی دیتی ہے جو اس کارروائی سے قبل تباہ کردی گئی تھی۔

اس ویڈیو کے آخری حصے میں یمنی سعودی بیس کیمپ کو دھماکے سے اڑاتے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں