ایرانی وزارت دفاع نے تین مرحلوں میں عراق کیلئے اسلحہ بناکر بھیجا/ حزب اللہ کے تجربات "حشدالشعبی" کے اختیار میں


ایرانی وزارت دفاع نے تین مرحلوں میں عراق کیلئے اسلحہ بناکر بھیجا/ حزب اللہ کے تجربات "حشدالشعبی" کے اختیار میں

سپاہ کی قدس بریگیڈ کے جنرل سلیمانی نے کہا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ تنظیم نے اپنے تمام تر تجربات سے حشد الشعبی کو آگاہ کر دیا اور آج عراقی فوج حزب اللہی فوج بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ کی قدس بریگیڈ کے جنرل قاسم سلیمانی نے شہید شعبان نصیری کے چہلم کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال کی مشیت یہی تھی کہ سالہا سال سے ظلم و بربریت اور قتل و قتال اور فتنوں کا شکار عراقی عوام کی خدمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کا پہلا شہید، شہید تقوی ہے۔

سرادر قاسم سلیمانی نے کہا کہ داعش کے نام سے وجود میں آنے والے اس ذلیل ٹولے نے عالم اسلام کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ عالم اسلام نے ابتدائے اسلام سے آج تک خوارج کے فتنوں کے علاوہ اس سے زیادہ نقصان کبھی نہیں دیکھا۔

سردار قاسم سلیمانی نے کہا کہ جنرل تقوی کو عراق کی عوام پہچانتی تھی ان کے جانے کا جتنا غم ایران کو ہے اتنا ہی عراقی عوام کو بھی ہے۔

داعش کیخلاف عراق کی فتح کے دوران اس عظیم مجاہد کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی نے مزید کہا کہ عراقی مجاہدین کا خادم جنرل نصیری گزشتہ 30 برس سے عراقی عوام کی خدمت میں سرگرم تھے۔ وہ علماء کی زیر قیادت شہادتوں کا سلسلہ قائم کرنے والے مقدس بریگیڈ "بدر" کے بنیادی رکن تھے۔ ان سے وفاداری کا درس حاصل کیا جا سکتا ہے کہ وہ بدر کی تاسیس کے وقت سے اپنی شہادت کے لمحے تک اس تنظیم کے سرگرم رکن رہے۔

انہوں نے کہا کہ بغداد سے لے کر موصل تک بہنے والا لہو ایک قوم کا خون، ایک ملت کی وفاوں کا خون اور ظلم و ستم کے شکار ایک ملک کی بقا اور حفاظت میں بہنا والا خون ہے جو کام اس خون نے کیا شہید نصیری و تقوی و شہید ہمدانی کے خون نے کیا، وہ کام کوئی سیاست و ڈپلومیسی نہیں کر سکتی؟

انہوں نے کہا کہ آج بھی دیگر زندہ شہید اس ملت اور اس محاذ کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اسلامی جمہوری ایران نے ایرانی قوم، خطے اور عالم بشریت کے لئے بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں اگرچہ دوسرے لوگ بھی عراق کی حمایت کا ڈھونگ رچاتے ہیں لیکن ایران جیسی فداکاری، ایثار اور خلوص کے ساتھ کون ہے جو امداد کر رہا ہو؟

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری