دوحہ نے خلیج تعاون کونسل میں اپنی رکنیت ختم کرانے کی مہلت دیدی


دوحہ نے خلیج تعاون کونسل میں اپنی رکنیت ختم کرانے کی مہلت دیدی

قطر کے وزیر خارجہ نے خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹری کو پیغام دیتے ہوئے خلیج تعاون کونسل میں رکنیت بحال رکھنے کیلئے اپنی شرائط کا اعلان کر دیا ہے کہ دوحہ کا محاصرہ کرنے والوں کو تین روز کی مہلت دیتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن نے خلیج تعاون کونسل کے سربراہ عبد اللطیف بن راشد الزیانی کو پیغام دے کر اس تنظیم میں اپنی رکنیت بحال رکھنے سے متعلق اپنی شرائط پیش کردی ہیں۔

مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی الشرق الاوسط کے مطابق قطری وزیر خارجہ نے اس خط میں لکھا ہے کہ ان کا ملک بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کا پابند ہے لیکن دوحہ کا محاصرہ کرنا قانونی اور بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی اور ہماری حاکمیت اور خود مختاری کے منافی ہے ہم اس سلسلے میں کسی بھی گفت و شنید کے قائل نہیں ہیں۔

قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ہم نے کہا کہ ہم اپنے خلاف لگائی گئی پابندیوں کے بعد اپنی حاکمیت اور خود مختاری کے سلسلے میں کسی گفتگو کے خواہاں نہیں ہیں اور دوحہ پر کسی کے بھی غلبہ اور حاکمیت کو رد کرتے ہیں اور بارہا کہا کہ ہے وہ گفتگو جو انسانی اصول اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اور عرب ممالک اور خلیج تعاون کونسل کی بقا کی خاطر ہو، کے لئے ہم ہمیشہ آمادہ ہیں۔ لیکن ہمارا محاصرہ کرنے والے غلط ارادوں کے ساتھ اس تنظیم کو اپنے اہداف کی تکمیل کے لئے استعمال کر رہے ہیں اور ایک ملک خلیج کے دوسرے ملک کے مقام کا تعیین کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قطر حکومت اپنا محاصرہ کرنے والے ممالک کو تین دن کی مہلت دیتی ہے کہ وہ ہمارا محاصرہ ختم کردیں اور ہمارے ہونے والے سیاسی اور اقتصادی نقصان کی تلافی کریں بصورت دیگر اس مہلت کے ختم ہوتے ہی دوحہ خلیج کونسل سے نکلنے کا باضابطہ طور پر اعلان کریگا اور اس تنظیم کے کسی قانون کی پابندی ہم پر لازم نہیں ہوگی۔

اس خبر کے شائع ہونے تک بھی قطر حکومت یا خلیج تعاون کونسل کے کسی رکن کی طرف سے اس خط کے متن کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری