ٹرمپ کی "فتح موصل" پر عراق کو مبارکباد


ٹرمپ کی "فتح موصل" پر عراق کو مبارکباد

وائٹ ہاوس نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ نے موصل میں دہشت گرد تنظیم داعش پر فتح حاصل کرنے کی خوشی میں عراق کو مبارکباد پیش کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وائٹ ہاوس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ امریک صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موصل میں دہشت گرد تنظیم داعش پر فتح حاصل کرنے کی خوشی میں عراق کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اس بیان کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ داعش کی مدت بہت کم باقی رہی ہے امریکہ اس گروہ کو نیست و نابود کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی اتحاد اور امریکہ موصل اور داعش سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے عراق کی امداد جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اتحادی افواج عراقی فوج اور ان کے حامیوں کی مدد کے لئے اس ملک میں موجود رہے گا تاکہ داعش کی شکست کو یقینی بنایا جا سکے۔

عالمی اتحاد کے سربراہ جنرل اسٹیفن نے کہا کہ موصل میں اس دہشت گرد گروہ پر فتح حاصل کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم نے عالمی سطح پر اس دہشت گرد تنظیم پر فتح حاصل کر لی ہے اور اس کا خطرہ دور ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بھی موصل میں بارودی مواد کے ذخائر اور داعش کے پوشیدہ عناصر موجود ہیں حالانکہ یہ شہر مکمل طور پر عراقی فوج کے زیر تسلط  ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے موصل کا دورہ کیا اور داعش کے خلاف عراقی فوج کی فتح کا اعلان کیا۔

یہ اعلان ایسے موقع پر ہوا ہے کہ عراقی فوج کی جانب سے اس کے بعد بھی ملک کے دیگر علاقوں میں داعش کے خلاف جدوجہد کے جاری رہنے کا امکان ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری