دہشتگرد گروہ داعش نے اپنے سرغنہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی


دہشتگرد گروہ داعش نے اپنے سرغنہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی

دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے سرغنہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے عراق کی السومریہ نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گروہ داعش کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اس گروہ کے خودساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

بیان کے مطابق دہشتگرد گروہ جلد ہی نئے خلیفہ کا اعلان کریگا۔

عراقی ذرائع کے مطابق دو روز قبل تک تلعفر شہر میں ابوبکر البغدادی کی موت کے بارے میں کسی بھی قسم کے اظہار رائے پر پابندی عائد تھی جس کے پیش نظر توقع کی جارہی تھی کہ اس کی موت کی جلد تصدیق کردی جائے گی۔

العالم ٹیلی ویژن نے بھی السومریہ نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماضی کے برخلاف کسی بھی طرح کے پیشگی پروپیگنڈے کے بغیر، ابوبکر البغدادی کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد، داعش کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اس گروہ کے ارکان کے ذہنوں میں کئی طرح کے سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری