صہیونیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

خبر کا کوڈ: 1462000 خدمت: اسلامی بیداری
شهید فلسطینی

ایک صہیونی نے فلسطینیوں کی جانب فائر کھول کر ایک مسلمان کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صہیونیوں کی جانب سے جاری ظلم و ستم کے دوران ایک اور فلسطینی مسلمان جام شہادت نوش کرگیا۔

ذرائع کے مطابق ایک صہیونی نے بیت اسحاق میں موجود ایک فلسطینی گروہ کی جانب اچانک فائر کھول دیا۔

فلسطین میڈیا سیل کے مطابق اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی مسلمان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

قابل ذکر ہے کہ آج علی الصبح بھی صہیونیوں کی فائرنگ سے بیت لحم کے جنوب مشرق میں ایک فلسطینی مسلمان شہید ہوگیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری