نواز شریف کا جے آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ


نواز شریف کا جے آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف حکومت بھرپور انداز میں قانونی جنگ لڑے گی اور شریف خاندان کا بھرپور انداز میں دفاع کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کےمطابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا گیا جس میں وزیردفاع خواجہ آصف، احسن اقبال، اسحاق ڈار، اٹارنی جنرل اشتراوصاف کے علاوہ قانونی اور آئینی ماہرین نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو جے آئی ٹی رپورٹ پر تمام قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد گزشتہ روز بھی وزیراعظم نے غیررسمی مشاورتی اجلاس کی صدارت کی تھی۔

اس اجلاس میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے جے آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں شریف فیملی کے اثاثے آمدن سے زیادہ قرار دیے گئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری