پینٹاگون نے ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت سے انکار کردیا


پینٹاگون نے ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت سے انکار کردیا

امریکی وزارت دفاع نے تاکید کی ہے کہ واشنگٹن کو دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ کی ہلاکت پر مبنی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے تاکید کی ہے کہ واشنگٹن کے پاس ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں جس سے داعش کے سرغنہ ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کی تصدیق ہوسکے۔

دوسری جانب نینوا صوبے میں السومریہ سے گفتگو کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا تھا کہ داعش نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے اپنے سرغنہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ داعش نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی البغدادی کے جانشین کا اعلان کیا جائیگا۔

اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ داعش نے اپنے جنگجووں کو محاذ ترک نہ کرنے اور باہمی تفرقہ بازی سے اجتناب کرنے کی تلقین کی ہے۔

سپاہ قدس کیلئے ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین علی شیرازی نے دو ہفتے قبل ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری