ایران کا تیز رفتار الیکٹرک ٹرین کے لئے چین اور اٹلی سے معاہدہ


ایران کا تیز رفتار الیکٹرک ٹرین کے لئے چین اور اٹلی سے معاہدہ

ایرانی قومی اسمبلی کی کمیشن برائے کونسلز کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر حمل و نقل نے چین اور اٹلی کے ساتھ ہونے والے تیز رفتار الیکٹرک ٹرین کے معاہدے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی قومی اسمبلی کی کمیشن برائے کونسلز کے ترجمان اصغر سلیمی نے کہا ہے کہ کمیشن کے ارکان نے محکمہ ریلوے کا دورہ کیا جس میں ریلوے کے سربراہ اور وزیر حمل و نقل بھی شامل تھے۔  

انہوں نے کہا کہ وزیر حمل و نقل نے کمیشن کے سامنے تیز رفتار ٹرین کے لئے چین اور اٹلی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تفصیلات بھی پیش کیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک اطالوی کمپنی کے تعاون سے قم اور اراک کے درمیان ایک تیز رفتار ٹرین چلانے کا منصوبہ زیرغور آیا ہے جسے جلد از جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے قم و اراک کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دو ہفتوں میں ایک چینی کمپنی کے ساتھ بھی معاہدہ ہونے کا امکان ہے جس کی رو سے تہران اور مشہد کے درمیان ایک تیز رفتار ٹرین چلائی جائے گی۔ چینی کمپنی کے تعاون سے ہی تہران اور اصفہان کے درمیان بھی ایک ٹرین چلے گی۔

سلیمی نے کہا کہ تیز رفتار الیکٹرک ٹرین کے تمام پرزے یوروپین ہیں چین اس معاہدے کو عملی کرے گا۔ 

واضح رہے کہ ایران میں دوسری اور تیسری ریلوے لائن کے عنوان سے 2000 کلومیٹر لائن بچھائی جائے گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری