ترکی نے قطر میں اپنے اڈے پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا


ترکی نے قطر میں اپنے اڈے پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا

دوحہ نے خبر دی ہے کہ ترکی نے قطر میں واقع اپنے فوجی ٹھکانے پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطر نے اعلان کیا ہے کہ ترکی نے ملک میں موجود فوجی اڈے میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

ترکی نے گزشتہ ماہ ہی قطر میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

2014 میں دونوں ممالک کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے بعد ترکی نے یہاں اپنے فوجی تعینات کئے ہیں۔

ترکی نے عرب ممالک اور قطر کے درمیان جاری بحران میں قطر کی کھل کر حمایت کی ہے۔ 

دوحہ نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون دہشت گردی کا مقابلہ اور خطے میں امن و امان قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر پر دہشت گردی اور ایران کی حمایت کا الزام لگاکر دوحہ سے اپنے سیاسی تعلقات ختم کر لئے تھے۔

22 جون کو سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے لئے شرائط پیش کی تھیں جس میں الجزیرہ چینل پر پابندی، قطر میں ترکی کے فوجی اڈے کی تعطیل اور ایران سے رابطہ ختم کرنے جیسے مختلف شرائط سامنے لائی گئی تھیں   جسے قطر نے مسترد کر دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری