آل سعود سیکورٹی فورسز نے 4 شہریوں کے سرقلم کردئے


آل سعود سیکورٹی فورسز نے 4 شہریوں کے سرقلم کردئے

آل سعود کے سیکورٹی فورسز نے مشرقی شہر القطیف میں چار شہریوں کے سر قلم کردئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی شہر القطیف اور العوامیہ میں حکومت مخالف تحریک میں حصہ لینے والے 4 شہریوں کے سر قلم کردئے گئے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ افراد حکومت کے خلاف بغاوت، دہشت گردی، سکیورٹی فورسز پر پٹرول بموں سے حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث پائے گئے تھے۔

سزا پانے والے افراد کی شناخت مہدی محمد علی الصاغ، امجد ناجی آمعیبد، زاہر عبدالرحیم البصری اور یوسف عل المشیخص کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آل سعود عرصے سے اپنے مخالف تحاریک جن میں اکثریت اہل تشیع کی ہے، کو کچلنے کیلئے طاقت کا استعمال کررہے ہیں جس کے نتیجے میں آئے روز بے گناہ شہریوں کا خون بہایا جاتا ہے جبکہ عالمی برادری آل سعود کے اپنے شہریوں سمیت بحرین، یمن اور دیگر مسلمان ممالک پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری