الرقہ میں امریکی فوجیوں کی سرگرمیاں


الرقہ میں امریکی فوجیوں کی سرگرمیاں

امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ملک کی افواج شام کے الرقہ شہر میں سرگرم ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی فوج کے ترجمان ریان ڈیلن نے کہا ہے کہ شام کے ارلقہ شہر میں امریکی فوجی موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان فوجیوں میں سے اکثر اسپیشل فورسز کے اہلکار ہیں۔

امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ فوجی داعش کے خلاف شامی ڈیموکریٹک فورس کیساتھ مشاورت اور دیگر امدادی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔

اس سے قبل تسنیم کے نمائندے نے دمشق سے رپورٹ دی تھی کہ کرد اور عرب جنگجووں پر مشتمل شامی ڈیموکریٹک فورسز جس نے عرصہ قبل امریکی فوج کی حمایت سے الرقہ کا محاصرہ کیا تھا، تین اطراف سے شہر میں داخل ہو کر کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ ان کارروائیوں میں امریکی فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری