العبادی: دہشتگردوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا


العبادی: دہشتگردوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا

عراقی وزیر اعظم نے تاکید کی ہے کہ قوم کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے والے داعشی افکار کی ملک میں بازگشت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔

ر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنی قوم کو موصل کی آزادی پر ایک مرتبہ پھر مبارکباد دی اور کہا: ہماری فورسز انسانی حقوق کی مدافع ہے اور اپنی جانوں کو انسانوں کی آزادی اور عام شہریوں کو نجات دینے کی خاطر قربان کردیتی ہیں۔

عراقی وزیراعظم نے مزید کہا: عراقی حکومت انسانی حقوق کے دفاع کیلئے کوششوں کی حمایت اور کسی بھی قسم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتی ہے۔

العبادی نے موصل کی آزادی پر بعض عناصر کی ناراضگی پر تعجب کا اظہار کیا،خصوصً ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عراقی فورسز پر الزامات کو رد اور انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب داعشی دہشت گرد، عراقیوں کا قتل عام کررہے تھے اس وقت آپ کہاں تھے؟عراقی وزیر اعظم نے تاکید کی کہ قوم کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے والے داعشی افکار کی ملک میں بازگشت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔  

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دہشتگرد سزا سے بھاگ نہ پائے اور ان کو کبھی بھی معاف نہیں کیا جائیگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری