ترک وزیر دفاع کی محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو


ترک وزیر دفاع کی محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو

ترکی اور سعودی عرب کے وزرائے دفاع نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترکی کے وزیر دفاع فکری ایشیق نے سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان سے ٹیلفون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماوں نے اس دوران باہمی روابط بالخصوص فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ گفتگو قطر میں ترکی کی پانچویں فوجی دستے پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد ہوئی ہے۔
ترکی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اس نے کثیر تعداد میں اپنے فوجیوں کو قطر میں واقع اپنے فوجی اڈے پر تعینات کرنے کیلئے روانہ کیا ہے۔
ترکی نے گزشتہ ماہ ہی ایک قرارداد پاس کی تھی جس کی رو سے قطر میں واقع ترک فوجی اڈے پر ترک فوجوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کو قومی اسمبلی کی منظوری مل گئی تھی۔
یاد رہے کہ دوحہ اور انقرہ کے درمیان 2014 میں ہونے والے معاہدے کے بعد ترک فوجی اس ملک میں تعینات ہیں۔
قطر اور آل سعود کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی میں ترکی نے کھل کر قطر کی حمایت کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری