امریکی کانگریس میں ٹرمپ کو معزول کرنے کا منصوبہ شروع


امریکی کانگریس میں ٹرمپ کو معزول کرنے کا منصوبہ شروع

امریکی روزنامہ نے لکھا ہے کہ ایک ڈیموکریٹ رکن نے ٹرمپ کو معزول کرنے کا قانونی خاکہ پیش کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاس اینجلس ٹائمز نے لکھا ہے کہ کیلیفورنیا سے امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ رکن برڈ شرمن نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو معزول کرنے کے لئے ابتدائی قانونی خاکہ اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم اور روس کے تعلقات کو چھپا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمس کومی اور ٹرمپ کی گفتگو اور ان کو ایسی حالت میں معزول کرنا جب وہ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم اور روس کے مبینہ تعلقات کی جانچ کر رہے تھے، سب اس بات کی علامت ہے کہ ٹرمپ عدل اور انصاف کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔
حالانکہ امریکی کانگریس میں ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کی اکثریت ہے اور اکثر ڈیموکریٹ رکن سیاسی رد عمل کے خوف کے سبب زیادہ سختی سے پیش آنے سے گریز کر رہے ہیں۔
ٹیکساس سے ڈیموکریٹ ممبر ایل گرین نے اس قرارداد کو فراہم کرنے میں شرمن کی مدد کی ہے۔
یہ خبر ایسے وقت پر منظر عام پر آئی ہے جب سیاسی حلقوں میں اس بات کے چرچے ہیں کہ ٹرمپ کے بڑے بیٹے نے گزشتہ برس امریکی صدارتی انتخاب کی امیدوار ہیلری کلنٹن کے خلاف مواد اکھٹا کرنے کے لئے روس کے ایک نامور وکیل سے ملاقات کی تھی۔
یہ خبر ٹرمپ کی انتخابی ٹیم اور روس کے مبینہ تعلقات کی افواہوں کو اور تقویت دیتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری