یوم شہدائے کشمیر:

قیام امن کے لیے مسئلہ کشمیر حل ہونا ہوگا، نفیس زکریا

خبر کا کوڈ: 1463838 خدمت: پاکستان
کشمیری نعرے 11

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دہشت گردی سے تشبہہ دینے کے لئے بھارت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے جب کہ خطے میں قیام امن مسئلہ کشمیر کے حل تک ایک خواب رہے گا۔

خبر رساں افارے تسنیم کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے رواں برس ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری کی پانچ سو بیالس مرتبہ خلاف ورزی کی، ان خلاف ورزیوں میں اٹھارہ پاکستانی شہری شہید ہوئے، بھارت بلاجوازشہری ودیہی آبادی کونشانہ بنا رہا ہے۔
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ دس برس گزرنے کے بعد بھی سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگردی میں چالیس سے زائد پاکستانی شہید ہوئے تھے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی توجہ کشمیر میں مظالم سے ہٹانا چاہتا ہے، بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بناتاہے، بھارت کو لائن آف کنٹرول پر بھرپور جواب دیا گیا جبکہ بھارتی ہائی کمشنر، ڈپٹی ہائی کمشنر کو متعدد بار طلب کرکے احتجاج بھی کیا گیا۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں موجود کشمیری 1931 میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یوم شہدا منارہے ہیں اور ہم بھی ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔  بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے رواں برس اب تک ایل او سی پر 542 مرتبہ جنگ بندی کی  خلاف ورزی کی اور بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے اب تک 18 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے ہیں۔ پاکستان نے بھارتی ہائی اور ڈپٹی کمشنر کو متعدد بار طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی انتہا پسندوں کی دہشت گردی سے سمجھوتہ ایکسپریس میں 40 سے زائد پاکستانی شہری شہید ہوئے اور آج 10 برس گزر جانے کے باوجود اس سانحے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جب کہ  خود دہشت گردی کروا کر پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا وطیرہ ہے، بھارت نے ماضی میں متعدد مرتبہ دہشت گردی کے واقعات خود کرائے اور الزامات پاکستان پر لگا دیئے گئے۔
کرنل(ر) حبیب ظاہر کے حوالے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نیپالی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے اور نیپالی حکومت نے بھی مطلع کیا ہے کہ معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا مریضوں کیلئے ویزہ کے اجرا میں شرائط رکھنا افسوسناک ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم میں اضافہ ہورہا ہے، بین الاقوامی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

    تازہ ترین خبریں