ماسکو شامی عوام کی حق خود ارادیت کے حوالے سے اپنے موقف پر پابند ہے


ماسکو شامی عوام کی حق خود ارادیت کے حوالے سے اپنے موقف پر پابند ہے

روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو شامی عوام کی حق خودارادیت کے حوالے سے اپنے موقف پر پابند ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے برلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو شامی عوام کی حق خودارادیت کے حوالے سے اپنے موقف پر پابند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسد کی حمایت نہیں کرتے بلکہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کررہے ہیں جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ حق خود ارادیت شامی عوام کا بنیادی حق ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی چند روز قبل جرمنی کے شہر ہامبورگ میں منعقدہ جی-20 اجلاس کے موقع پر کہا تھا کہ شام اور بشار اسد کے مستقبل کا تعیین اس ملک کی عوام کریگی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری