"الجزیرہ" دہشت گردی کے فروغ میں مدد فراہم کررہا ہے، بحرینی وزیر


"الجزیرہ" دہشت گردی کے فروغ میں مدد فراہم کررہا ہے، بحرینی وزیر

بحرینی وزیر اطلاعات و نشریات کے عیسٰی بن عبدالرحمن الحمادی نے اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ہے ۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق خلیجی ممالک کی جانب سے قطری نیوز ٹی وی چینل الجزیرہ کے خلاف پروپیگنڈا مہم جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کے اطلاعات و نشریات کے وزیر عیسی بن عبدالرحمن الحمادی نے قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الجزیرہ دہشت گردی کے فروغ میں مدد فراہم کررہا ہے۔

بحرینی وزیر نے کہا ہے کہ الجزیرہ خطے میں دہشت گردی اور فتنہ پروری میں مشغول ہے لہذا خلیجی ممالک کی جانب سے اس کی بندش کا مطالبہ درست ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری